29اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)جنوبی کوریا نے 29 ستمبر 2025 سے 30 جون 2026 تک چینی گروپ ٹورسٹس کے لیے عارضی ویزہ فری پالیسی نافذ کی ہے۔ یہ چین کی جانب سے 8 نومبر 2024 کو جنوبی کوریا کے افراد کے لیے کیے جانے والے تجرباتی ویزہ فری انیشئیٹو کا جوابی اقدام ہے۔ اس پالیسی کے فوری مثبت اثرات اس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق جنوری سے اگست 2025 کے درمیان جنوبی کوریا کے تقریباً 1.99 ملین مسافروں نے چین کا سفر کیا، جو سال بہ سال 40.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ گلیوں اور سڑکوں پرہونے والی گپ شپ سے لے کر کانفرنس ہالز تک اور ہمسائیوں کے بیچ ہونے والے تبادلے سے لے کر بین الاقوامی سطح تک، چین-جنوبی کوریا دوستی کی مشعل کی روشنی میں باہمی جیت پر مشتمل تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔
آئیے! پیپلز ڈیلی آن لائن کی رپورٹرز کے ساتھ شامل ہوں سرحد پار دوستی کے اس سفر پر ۔



