• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی ابتدا کے تاریخی مقام  پر  پھیلی رونقیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-05-31

    31مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) وسطی چین کے صوبےہونان میں دریائے میلو کے کنارے ڈریگن بوٹ ریس ، لیس دار چاولوں سے بنا مخصوص پکوان زونگزی کھانا اور مگوورٹ کے پتوں کو لٹکانا وہ روایتی رسومات ہیں جو ہزاروں سال سے نسل در نسل منتقل ہوتی آرہی ہیں اور ایک منفرد ثقافتی شناخت تشکیل دیتی ہیں۔

    روایات کے مطابق 2,300 سال سے بھی پہلے کی بات ہے کہ شاعر قو یوان نے دریائے میلو میں اپنی جان دے دی اور اپنے پیچھے وطن پرستی اور شاعری کی ایک لازوال میراث چھوڑ گئے۔ تب سے، دریائے میلو کو ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی جائے آغاز ، ڈریگن بوٹس کا آبائی علاقہ اور چینی کلاسیکی نظموں کا گہوارہ مانا جاتا ہے۔

    ثقافتی طور پر مالا مال اس علاقے میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول جسے ڈوان وو فیسٹیول بھی کہا جاتا ہے ، دو ہزار سال سے بھی زائد عرصے سے نسل در نسل محفوظ اور منتقل ہوا ہے ۔

    تو پھر آئیے! چلتے ہیں پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹر مائیکل کرٹاگ کے ساتھ دریائے میلو کے کنارے ، جہاں ہم ڈریگن بوٹس کے مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ روایتی چینی ثقافت کے طلسماتی سحر میں بھی کھو جائیں گے ۔

    ویڈیوز

    زبان