10نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)8 نومبر کو ، پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں ایک رنگا رنگ اور شاندار بین الاقوامی ثقافتی دن منایا گیا۔ ہر سال منائےجانے والے اس دن کے لیے سکول کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ انتظامیہ اور بچوں کے والدین بھی بے حد پرجوش ہوتے ہیں۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس سرگرمی کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر سفیر پاکستان کی اہلیہ مریم محمود نے سوڈان کی سفیر اور ملائیشیا کے سفیر کی اہلیہ کو پاکستانی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور مختلف ممالک کے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں مختلف ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والا طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس ثقافتی دن کو مناتے ہوئے تمام طلبہ اور ان کے والدین مل کر اپنے اپنے مقامی ملبوسات ، دستکاریاں اور روایتی کھانے سب کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ طلبہ اپنی پرفارمنسز کےذریعے اپنے ملک کی موسیقی اور رقص پیش کرتے ہیں۔ آئیے اس دن کی کچھ تصویری جھلکیاں آپ کو دکھاتے ہیں۔



















