• صفحہ اول>>دنیا

    جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا میں دہشت گرد حملہ ، ریسکیو آپریشن میں سینکڑوں جانیں بچا لی گئیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-13

    13نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق ، سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کی ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا کر سینکڑوں طلبا کی جانیں بچالی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جس وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا اس وقت کالج میں 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور مؤثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت پانچوں دہشت گردوں پر قابو پالیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کالج کی عمارت کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور اسے کلیئر کیا جا رہا ہے تاکہ اگر کسی بھی قسم کا دھماکہ خیز مواد کہیں بھی نصب کیا گیا ہو تو اسے غیر موثر کیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان