
27 نومبر کو ، چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتطامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ تاحال ہانگ کانگ کے تائی پو ڈسٹرکٹ کے ہونگ فو کورٹ کی سات عمارتوں میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس سانحے میں 55 افراد جاں بحق جبکہ 76 زخمی ہوئے ہیں۔ ہانگ کانگ ایس اے آر کی حکومت متاثرہ افراد کے لیے 1,800 سے زیادہ عارضی بستر فراہم کرے گی تاکہ بے گھر ہونے والے شہریوں کو فوری سہارا دیا جا سکے۔
ادھر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چین کی مرکزی حکومت کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کےدفتر نے فوری طور پر ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیتے ہوئے ہانگ کانگ بھیجا ہے تاکہ آفات سے نمٹنے کے کاموں میں مدد فراہم کی جا سکے۔مرکزی حکومت کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نونگ رونگ کی قیادت میں یہ ورکنگ گروپ 27 نومبر کی صبح ہانگ کانگ پہنچ کر اپنا کام کر رہا ہے۔



