• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    شینژو-20 خلائی جہاز بغیر عملے کے زمین پر واپس آئے گا: ترجمان

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-02

    چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے ترجمان جی چھی منگ کے مطابق، شینژو-20 ، جو اس وقت چین کے خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہے، خلائی ملبے سے ٹکراو کے بعد بغیر عملے کے زمین پر واپس آئے گا۔

    گزشتہ ماہ ،شینژو-20 کے ذریعے تینوں خلابازوں نے واپس زمین پر آنا تھا لیکن خلائی جہاز کی ویو پورٹ سے ملبہ ٹکرانے کے بعد، انہیں شینژو-21 میں منتقل کر دیا گیا، جس کے ذریعے وہ 14 نومبر کامیابی کے ساتھ واپس زمین پر اتر آئے۔25 نومبر کو چین نے نئے "ریٹرن وہیکل" کے طور پر شینژو-22 کو لانچ کیا، جو اس کے انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلی ہنگامی لانچ ہے۔

    جی چھی منگ کے مطابق ،شینژو-21 کا عملہ جو چھ ماہ کے لیے مدار میں قیام کر رہا ہے ، ممکنہ طور پر متاثرہ ویو پورٹ کا جائزہ لے سکتاہے اور شینژو-22 کے ذریعے فراہم کردہ خصوصی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اس کے لیے حفاظتی کام بھی سر انجام دے سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو ابھی بھی زمینی تجربات میں توثیق کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

    جی چھی منگ کا کہنا ہے کہ شینژو-20 کا بغیر پائلٹ واپسی مشن ،آئندہ مشنز کے لیے اہم -رئیل ورلڈ تجرباتی ڈیٹا فراہم کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان