人民网首页

چین پاکستان

چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

2 ستمبر کی صبح،چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔

باہمی روابط کے فروغ میں ایس سی او تھیانجن سمٹ ایک اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعظم پاکستان

31 اگست کو 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیانجن سمٹ سے شنگھائی اسپرٹ کو مزید روشن بنانے اور یوریشیا کے باہمی روابط کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی۔

چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے،چین میں پاکستان کے سفیر ہاشمی

2017 میں پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چین میں پاکستان کے سفیر ہاشمی نے چند روز قبل چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیتی ہے، اقتصادی ترقی اور باہمی رابطے کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

"2025 ایس سی او فورم برائے عوامی تبادلہ " کا بیجنگ میں انعقاد

25 اگست کو ، چائنا میڈیا گروپ اور شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کے اشتراک سے "2025 ایس سی او فورم برائے عوامی تبادلہ" بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کرغزستان کے صدر سدیر ژپاروف اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مبارکباد کے خطوط بھیجے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سیاست، ثقافت ،میڈیا اور زندگی کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے متعدد ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کے نتائج کے اجراء کا مشاہدہ کیا۔

1 2 >
ہمارے بارے میں
Copyright © 2025 People's Daily Online
All Rights Reserved