چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سرکاری اخبار، پیپلز ڈیلی کی اشاعت کا آغاز 15 جون 1948 کو ہوا اور مارچ 1949 میں اسے بیجنگ منتقل کردیا گیا۔ یکم جنوری 1997 کو پیپلز ڈیلی آن لائن کا آغاز کیا گیا، جو ایک پبلک لمیٹڈ میڈیا اور ثقافتی کمپنی ہے جوکہ پیپلز ڈیلی کے زیر انتظام کام کرتی ہے۔
چینی قیادت پیپلز ڈیلی آن لائن کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ 19 فروری 2016 کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پیپلز ڈیلی کے دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیپلز ڈیلی آن لائن کے اسٹوڈیو سے چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ننگڈے کے گاؤں چیکسی کے رہائشیوں کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی۔ 25 جنوری 2019 کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے پیپلز ڈیلی آن لائن پر "آل میڈیا ایرا اور مربوط میڈیا کی ترقی" پر ایک گروپ سٹڈی سیشن کا انعقاد کیا، جس کی صدارت صدر شی جن پھنگ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک اہم تقریر بھی کی۔
پیپلز ڈیلی آن لائن چینی زبان کےعلاوہ 7 اقلیتی قومیتی زبانوں اور 18 غیر ملکی زبانوں میں بھی شائع ہوتا ہے، جن میں انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی، ہسپانوی، جاپانی، کورین، جرمن، پرتگالی، اطالوی ، سواحلی ، قازق (سیریلک رسم الخط)، تھائی، مالائی، اور یونانی ویتنامی، اردو اور ہندی زبانیں شامل ہیں۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز ہیں جن میں ویب سائٹس، موبائل ایپس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، پیپلز ڈیلی آن لائن کے زیر انتظام چلنے والے اوورسیز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اثر و رسوخ اور پیروکاروں کی تعداد کے لحاظ سے، مسلسل بین الاقوامی مین سٹریم میڈیا آؤٹ لیٹس کے ٹاپ 10 سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں شامل ہیں۔
27 اپریل 2012 کو پیپلز ڈیلی آن لائن شنگھائی اسٹاک ایکسچینج پر پبلک ہوا (کوڈ: 603000)۔ اپنے مارکیٹ آپریشنز کے ذریعے پیپلز ڈیلی آن لائن نے اپنے کاروباری ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا سسٹم قائم کر کے چین میں مارکیٹ کی قدر کے لحاظ سے سرفہرست سرکاری میڈیا اور ثقافتی کمپنیوں میں سے ایک بن چکا ہے۔
اب تک، پیپلز ڈیلی آن لائن نے چائنیز مین لینڈ میں 33 شاخیں قائم کی ہیں، جبکہ مین لینڈ سے باہر 14 ذیلی کمپنیاں یا نمائندہ دفاتر قائم کیے ہیں۔