• صفحہ اول>>سیاست

    چینی صدر شی جن پھنگ اور  پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف  کی ملاقات

    (CRI)2025-09-02
    چینی صدر شی جن پھنگ اور  پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف  کی ملاقات

    2 ستمبر کی صبح،چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والے سچے دوست اور بھائی ہیں اور ایک دوسر ے پر اعتماد اور اصولوں پر قائم رہنے والے حقیقی دوست ہیں۔ تاریخ کے شدید امتحانات سے گزر کر پروان چڑھنے والی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کو نئے دور میں قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہوگا اور چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے اور ہمسایہ ممالک کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک مثال قائم کی جائے۔

    شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اتحاد برقرار رکھنے، ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے "2.0 اپ گریڈڈ ورژن" اور چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر، صنعت، زراعت، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کی آزادانہ ترقیاتی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعاون کے لئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے پاکستان عملی اور موثر اقدامات کرے گا۔ فریقین کو اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانا چاہیے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہیے، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنا چاہیے اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے۔

    پاکستان کے وزیراعظم محمدشہباز شریف نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی کامیابی کی 80 ویں یاد منانے پر مبارکباد دی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے عالمی فاشسٹ مخالف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا، چین کو بچایا اور دنیا کو بدل دیا۔ پاک چین دوستی کی گہری جڑیں 20 کروڑ سے زائد پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں اور ہر نسل چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بے لوث مدد کو یاد رکھتی ہے اور کوئی بھی طاقت پاک چین دوستی کو ہلا نہیں سکتی۔ پاکستان ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مسلسل مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تجویز عالمی امن، ترقی اور استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان اس کی مکمل حمایت اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔

    زبان