• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے،چین میں پاکستان کے سفیر ہاشمی

    (CRI)2025-08-28

    2017 میں پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ چین میں پاکستان کے سفیر ہاشمی نے چند روز قبل چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیتی ہے، اقتصادی ترقی اور باہمی رابطے کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

    ہاشمی کا خیال ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 6 سے بڑھ کر آج 10 ہو گئی ہے اور اب مزید ممالک نے اس میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جو اس تنظیم کی صلاحیت اور مستقبل کی ممکنہ قوت پر اعتماد کا ووٹ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ چین نے ایس سی او کے صدر کی حیثیت سے عملی اقدامات کے ساتھ تنظیم کی ترقی کی قیادت کی ہے ۔انہیں یقین ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم بڑھتی رہے گی اور کثیرالجہتی ، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ خوشحالی میں رہنما بنے گی۔

    ویڈیوز

    زبان