8 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) آٹھ خزانوں کی چائے (چینی میں با باو چائے) کا آغاز تھانگ شاہی دور میں ہوا اور اس کی تاریخ 1,300 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔اس دور میں، مختلف علاقوں کے تجار جب تجارت کے لیے سفر کرتے تو مقامی سوغاتوں کا تبادلہ ہوتا اور انہیں چائے میں شامل کر کے تھکن دور کرنے اور ساتھی مسافروں کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے کے لیے تیارکیا جاتا تھا۔زمین کے آٹھ اجزاء مل کر با باو چائے کا منفرد ذائقہ تخلیق کرتے ہیں۔ با باو چائے کے بارے میں ایک مقامی کہاوت ہے کہ : "صبح کی ایک پیالی تمام دن کی توانائی دیتی ہے؛ دوپہر کی ایک پیالی کام کے آسان ہونے کا احساس دیتی ہے؛اور شام کی ایک پیالی تازگی اور سکون دیتی ہے؛ دن میں تین پیالیاں، ایک مستقل معمول ۔"