9 جون سے چین سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے عام پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا فری پالیسی نافذ کر رہا ہے، جس سے چین کی یکطرفہ ویزا فری فہرست میں نئے اراکین شامل ہو گئے ہیں۔
9 جون 2025 سے 8 جون 2026 تک، مذکورہ ممالک کے عام پاسپورٹ کے حامل افراد جو کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے ، تبادلے اور ٹرانزٹ کے لیے 30 دن تک کے ٹور پر چین آنا چاہتے ہیں وہ ویزے کے بغیر چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔
جی سی سی کے رکن ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر جنھیں 2018 میں ویزا سے مکمل استثنیٰ دی گئی تھی، چین نے دیگر جی سی سی ممالک کے لیے بھی مکمل ویزا فری کوریج فراہم کر دی ہے۔