سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 11 جون کی صبح چین کے شہر چھنگڈو میں دوسری "بیلٹ اینڈ روڈ" سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسچینج کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی تقریر کی۔ ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ "بیلٹ اینڈ روڈ" سائنسی اور تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے سلسلہ وار اہم تجاویز اور اقدامات پیش کیے ہیں۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں پر بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبے کو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط توانائی فراہم کی جائے۔ ڈنگ شوئے شیانگ نے اس موقع پر چار تجاویز پیش کیں۔پہلی تجویز یہ کہ مشترکہ طور پر باہمی فائد ے اور مشترکہ کامیابیوں پر مبنی سائنسی اور تکنیکی عالمی تعاون کا نیا ماڈل تلاش کیا جائے. دوسری یہ کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لئے "بیلٹ اینڈ روڈ" خصوصی تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے۔ تیسری یہ ہے کہ سائنسی اور تکنیکی افراد کے تبادلوں کو مزید وسعت دی جائے اور چوتھی یہ کہ سائنسی اور تکنیکی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی جائے ۔