ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی) 25دسمبر 2015 کو قائم ہوا تھا اور اب تک اس نے تقریباً 10 سال کا سفر طے کر لیا ہے۔ 11 جون کو منعقدہ میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی آئی بی بین الاقوامی تعاون کی ایک کامیاب مثال بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اب تک اے آئی آئی بی نے 318 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کی مالی اعانت منظور کی گئی ہے، جبکہ انفراسٹرکچر میں 200 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو متحرک کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے ایشیا کے اندر اور باہر کے 38 اراکین کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ بینک کے ارکین کی تعداد ابتدائی 57 بانی ارکان سے بڑھ کر اب 110 تک پہنچ چکی ہے، جو دنیا کی 81% آبادی اور عالمی GDP کے 65% کو کور کرتی ہے۔ بینک کو تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ بھی حاصل ہے، اور اس کے منصوبے ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ جیسے خطوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
اس سال 24 سے 26 جون تک اے آئی آئی بی کی دسویں سالانہ کونسل میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 100 ممالک اور خطوں کے 3500 سے زائد مہمانوں کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔