• صفحہ اول>>سیاست

    امریکہ کی جانب سے " فینٹانائل ٹیرف "انسداد منشیات میں چین۔ امریکہ مذاکرات اور تعاون کے لیے نقصان دہ ہے،چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-07-17
    امریکہ کی جانب سے

    17 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کے متعلقہ ریمارکس کے حوالے سے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فینٹانائل چین کے بجائے امریکہ کا مسئلہ ہے اور اس کی ذمہ داری خود امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ چین کی خیرسگالی کو نظر انداز کرتے ہوئے چین پر اضافی فینٹانائل محصولات عائد کرنے سے امریکہ نے انسداد منشیات کے شعبے میں چین امریکہ مذاکرات و تعاون کے ساتھ ساتھ چین کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اگر امریکہ واقعی چین کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو اسے معروضی حقائق کا سامنا کرنا چاہئے اور چین کے ساتھ مساوات ، احترام اور باہمی طور پر فائدہ مند طریقے سے بات چیت کرنی چاہئے۔

    زبان