17 جولائی کو بیجنگ میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کا بزنس فورم منعقد ہوا جس میں چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) نے "ایس سی او سپلائی چین ڈیولپمنٹ ریسرچ رپورٹ" جاری کی، جس میں سلسلہ وار کلیدی اعداد و شمار کے ذریعے علاقائی سپلائی چین تعاون کے نتائج کا جامع مظاہرہ کیا گیا اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مقداری معاونت فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے کثیر الجہتی اور تکمیلی سپلائی چین کا سسٹم تیار کیا ہے۔ مینوفیکچرنگ، توانائی، زراعت، معدنیات، صاف توانائی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں گہری ہم آہنگی حاصل ہوئی ہے ،جس سے علاقائی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا ۔
شرکاء کا ماننا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے رکن ممالک کو معلومات اور خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ گرین انفراسٹرکچر اور کاربن اخراج میں کمی کے لیے فنانسنگ کو فروغ دینے کا ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔