حال ہی میں امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے ڈیموکریٹک ارکان نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں نام نہاد "چین کے خطرے" کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔18 جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ رپورٹ سرد جنگ کی ذہنیت کی عکاس ہے جس کا بنیادی مقصد چین پر دباؤ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
لین جیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کے اصولوں کے مطابق دیکھا اور سنبھالا ہے، اور کبھی بھی بڑی طاقتوں کے درمیان غیر منصفانہ مقابلے یا تصادم میں ملوث نہیں رہا اور نہ ہی چین کا کسی کی جگہ لینے یا اسے چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ ہے.انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ امریکی ارکان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے بارے میں درست تفہیم قائم کریں اور چین امریکہ تعلقات کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھتے ہوئے ان تعلقات کی بہتری کے لئے کام کریں۔