• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزیر تجارت اور  یو ایس- چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد  کی ملاقات

    (CRI)2025-07-31

    30 جولائی کو،چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یو ایس- چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین راجیش سبرامنیم کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، نیز چین میں امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی ترقی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    وانگ وین تاؤ نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور امریکہ اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں۔ " ڈی کپلنگ "کسی کے مفاد میں نہیں۔ مساوی بات چیت اور مشاورت اختلافات کو حل کرنے کی کلید ہے۔ وانگ وین تاؤ نے کہا کہ بیرونی دنیا کے لیے کھلا پن چین کی بنیادی قومی پالیسی ہے، چین کا دروازہ وسیع طور پر کھلا رہے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری سے استفادہ کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ چین کی صارفی منڈی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹس میں سے ایک ہے، جس میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت اور اختراعی قوت موجود ہے۔ چین امریکی کمپنیوں سمیت تمام ممالک کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور ترقی کے مواقع میں حصہ لینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

    راجیش سبرامنیم نے کہا کہ یو ایس چائنا بزنس کونسل اور اس کی رکن کمپنیاں چین میں طویل مدتی ترقی کے لیے پرعزم ہیں اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گی۔

    زبان