• صفحہ اول>>سیاست

    وانگ ای سے امریکہ چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات

    (CRI)2025-07-31
    وانگ ای سے امریکہ چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات

    30 جولائی کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں یو ایس چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

    وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے تئیں چین کی پالیسی نے ہمیشہ تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھا ہے۔ چین اور امریکہ کو رابطے اور مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، ایک دوسرے کو معروضی، عقلی اور عملی رویہ کے ساتھ دیکھنا چاہیے اور ایک درست اسٹریٹجک تفہیم قائم کرنا چاہیے۔ چین بیرونی دنیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے کیلئے اعلی معیار کے کھلے پن کو توسیع دے گا۔ توقع ہے کہ امریکی کمپنیاں باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے چین کے حوالے سے پرامید رہنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کرتی رہیں گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی کاروباری برادری چین کے بارے میں صحیح تفہیم قائم کرتے ہوئے چین-امریکہ تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی میں اضافے کے لئے نئی اور مثبت خدمات سرانجام دے گی۔ امریکی وفد کے نمائندوں نے کہا کہ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی مزید توسیع امریکہ سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے لیے چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو ترقی دینے کے لیے نہایت اہم ہے اور امریکی کاروباری برادری چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی کوششوں میں شرکت جاری رکھے گی۔ یو ایس چائنا بزنس کونسل دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے، عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور امریکہ چین تعلقات کو مضبوط، زیادہ متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند سمت میں فروغ دینے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو فعال طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان