یکم اگست کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 15ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جو 17 جولائی 2023 کو شی جن پھنگ کی " حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ پر قومی کانفرنس میں تقریر" کا خلاصہ ہے۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی سبز اور کم کاربن پر مبنی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم تعلقات کو سنبھالنے کی ضرورت ہے جن میں اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے تحفظ کے درمیان تعلقات ، اہم معاملات اور مشترکہ انتظامات کے درمیان تعلقات، قدرتی بحالی اور مصنوعی بحالی کے درمیان تعلقات، بیرونی رکاوٹوں اور اندرونی محرکات کے درمیان تعلقات اور "کاربن نیوٹریلٹی اور کاربن پیک " کے وعد ے اور عملی اقدامات کے درمیان تعلقات شامل ہیں ۔
مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے ساتھ انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدکاری کو جامع طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔ سب سے پہلے، آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کی جنگ جاری رکھیں. دوسرا، ترقیاتی طریقہ کار کی سبز اور کم کاربن تبدیلی کو تیز کریں. تیسرا، ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کریں. چوتھا، فعال طور پر کاربن پیک اور کاربن نیوٹریلٹی کو فروغ دیں. پانچواں، ایک خوبصورت چین کی تعمیر میں حفاظت کی نچلی لائن قائم رکھیں. چھٹا، ایک خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے ضمانت کے نظام کو بہتر بنائیں.
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایک خوبصورت چین کی تعمیر جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کا ایک اہم مقصد ہے ، سی پی سی کی قیادت میں تمام علاقوں اور محکموں کو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات پر سنجیدگی سے عمل درآمد جاری رکھنا چاہئے۔