• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی جانب سے مختلف افواج کے لئے نئے  فلیگ ڈیزائنز جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط   اور  آرمی ڈے پر مبارکباد

    (CRI)2025-08-01
    شی جن پھنگ کی جانب سے مختلف افواج کے لئے نئے  فلیگ ڈیزائنز جاری کرنے کے حکم نامے پر دستخط   اور  آرمی ڈے پر مبارکباد
    یکم اگست فوجی پرچم

    سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں ملٹری ایرو اسپیس فورس، سائبر اسپیس فورس، انفارمیشن سپورٹ فورس اور جوائنٹ لاجسٹکس سپورٹ فورس کے فلیگ ڈیزائنز جاری کرنے کے ایک آرڈر پر دستخط کیے ہیں، اور یکم اگست کو آرمی ڈے کے موقع پر تمام پی ایل اے کمانڈرز اور سپاہیوں، مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں ، شہری امور کے ملٹری ارکان اور ریزرو فورس کو آرمی ڈے کی مبارکباد دی ہے۔

    مختلف فورسز کے فوجی پرچموں کا اجراء نئے دور میں پیپلز آرمی فلیگ سسٹم کی تعمیر کی علامت ہے۔ ان پرچموں میں یکم اگست فوجی پرچم، بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورس کے فوجی پرچم، اور ملٹری ایرو اسپیس فورس، سائبر اسپیس فورس، انفارمیشن سپورٹ فورس اور جوئنٹ لاجسٹک سپورٹ فورس کے فوجی پرچم شامل ہیں۔یہ نئے فوجی پرچم یکم اگست 2025 سے فعال کیے جا رہے ہیں۔ 

    بری فوج
    بحریہ
    فضائیہ
    راکٹ فورس
    ملٹری ایرو اسپیس فورس
    سائبر اسپیس فورس
    انفارمیشن سپورٹ فورس
    جوئنٹ لاجسٹک سپورٹ فورس
    زبان