• صفحہ اول>>سیاست

    چینی وزارت دفاع کا  بحری جدید کاری کے حوالے سے موقف

    (CRI)2025-11-28

    چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل جیانگ بن نے 27 نومبر کو ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ فوجیان کیریئر چین کا پہلا الیکٹرو میگنیٹک ایئرکرافٹ کیریئر ہے، جو بحریہ کی جدیدکاری اور تعمیر میں اہم سنگ میل کی علامت ہے۔ فوجیان کیریئر کی بحری بیڑے میں شمولیت کے بعد، پہلی بحری حقیقی فوجی آزمائش بھی کی گئی، جس نے الیکٹرو میگنیٹک کٹاپولٹ، بازیابی اور ڈیک آپریشن کی صلاحیتوں کو مؤثر طریقے سے جانچا۔ بحری جہاز اور ہوائی جہاز کی مطابقت پذیری کی مزید تصدیق کی گئی ، اور جنگی صلاحیت کے ہدف کی جانب ایک مضبوط قدم اٹھایا گیا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ سی چھوان ایئرشپ بحریہ کی نئی نسل کا ایمفیبیس ایسالٹ شپ ہے، جو بحریہ کی تبدیلی اور تعمیر و ترقی کو آگے بڑھانے اور بحری جنگی صلاحیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چین کا خود ساختہ ایمفیبیس ایسالٹ شپ اور دیگر اسلحہ سازی ، قومی سلامتی کی ضروریات اور بحریہ کی تعمیر و ترقی کے مجموعی منصوبے کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جس کا مقصد خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ اور دنیا اور خطے میں امن و استحکام کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنا ہے۔

    علاوہ ازیں، چین کے حساس معاملات پر جاپان کی جانب سے جاری اشتعال انگیزی کے حوالے سے وزارت دفاع کا ردعمل واضح ہے کہ " خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کا تحفظ چینی فوج کا مقدس فریضہ ہے، اور کسی بھی جارحانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔"

    زبان