گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا تھنک ٹینک فورم 3 جنوری کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فورم کے دوران، شرکاء نےآبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان سیاحتی، صنعتی نیز ماحولیات اور پائیدار ترقی کے تبادلے اور تعاون سمیت تین موضوعات پر گہرائی سے بات چیت کی۔ اس دوران پانچ پہلوؤں میں 15 مشترکہ تجاویز پیش کی گئیں۔ گومن دانگ نیشنل پالیسی ریسرچ فاؤنڈیشن کے نائب چیئرمین لی ہونگ یوان نے کہا کہ 2016 میں جب سے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی اقتدار میں آئی، آبنائے تائیوان کی صورتحال پیچیدہ اور سنگین رہی ہے۔ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو متحد ہوکر "1992 کے اتفاقِ رائے" پر عمل کرتے ہوئے "تائیوان کی علیحدگی" اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنی چاہیے۔ ہمیں آبنائے تائیوان میں امن کا تحفظ کرنا چاہیے، تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لئے مل کر جدوجہد کی جائے۔
شرکاء کا ماننا تھا کہ گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان مثبت تبادلے برقرار رکھنے سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی اور آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے دونوں اطراف کے تمام حلقوں پر زور دیا کہ وہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے، رکاوٹوں کو دور کرنے، اور تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔