• صفحہ اول>>سیاست

    چین  اور روس کے صدور کی  ورچوئل ملاقات

    (CRI)2026-02-05

    4 جنوری کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں،صدر شی جن پھنگ اور صدر ولادیمیر پیوتن کی ورچوئل ملاقات ہوئی (شنہوا۔ لیوبن )

    4 جنوری کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں،صدر شی جن پھنگ اور صدر ولادیمیر پیوتن کی ورچوئل ملاقات ہوئی (شنہوا۔ لیوبن )

    4فروری چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ، روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی۔ملاقات کے آغاز پر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 4 فروری چینی قمری کیلنڈر کے مطابق ، آغازِ بہار سے ہم آہنگ ہے جو کہ ایک نئی شروعات کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس پر مسرت موقع پر شی جن پھنگ نے ولادیمیر پیوتن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے منصوبے کا آغاز کرنے کا اظہار کیا۔ صدر ولادیمیر پیوتن نے شی جن پھنگ اور چینی عوام کو جشن بہار کی مبارک باد دی اور بھرپور توانائی ، خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی دو ملاقاتوں کی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی برادری کو انصاف اور مساوات پر قائم رہنے کے لیے قائل کریں ، دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی فتح کے نتائج کا بھرپور دفاع کریں، اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کا مضبوطی سے تحفظ کریں اور مشترکہ طور پر عالمی سٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھیں۔

    ولادیمیر پوتن نے روس اور چین کے تعلقات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس، چین کے ساتھ بین الاقوامی امور میں مثبت توانائی فراہم کرنے کے لیے ، اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیرالجہت پلیٹ فارمز پر سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے توثیق کی کہ روس، شینزین میں منعقد ہونے والی ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (ا پیک) اکنامک لیڈرز میٹنگ کے انعقاد میں چین کی بھرپور حمایت کرے گا۔

    ملاقات کے دوران دونوں سربراہانِ مملکت نے بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے حامل باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

    زبان