• صفحہ اول>>سیاست

    افغانستان میں دہشت گرد قوتوں سے محتاط رہا جائے، چین

    (CRI)2026-02-05

    مقامی وقت کے مطابق 4 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر چینی نمائندے نے مطالبہ کیا کہ افغانستان جیسے خطوں میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال کو اہمیت دی جائے۔

    اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے سن لے نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت عالمی دہشت گردی کا خطرہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے، منتخب انسداد دہشت گردی اور دوہرے معیار کی مخالفت کرتے ہوئے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ داعش، القاعدہ، اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ جیسی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں سرگرم عمل ہیں، جو افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔ چین نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر انسداد دہشت گردی کی صورت حال کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے دہشت گرد قوتوں پر سختی سے کاری ضرب لگانے اور انہیں ختم کرنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے اور افغانستان کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکے۔ سن لے نے شام کی عبوری حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کرے۔

    زبان