• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

    (CRI)2026-02-05
    شی جن پھنگ کی ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری کے خصوصی ایلچی سے ملاقات

    4 فروری کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت ،شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام کے خصوصی ایلچی اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن و وزیر خارجہ لی ہوائے جونگ سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام دونوں ممالک میں سوشلسٹ تعمیر کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس سے دنیا کے سامنے سوشلسٹ نظام کی توانائی کی عکاسی ہوتی ہے۔چین ویتنام کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ کی طرح بھرپور اہمیت دیتا رہے گا، ویتنام کے ساتھ مل کر سوشلسٹ مستقبل اور تقدیر کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا۔ چین اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے، مختلف سطحوں پر رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، اختلافات سے مناسب طور پر نمٹنے اور چین۔ ویتنام مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

    زبان