5 فروری کو، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ کے خط کا جواب دیا اور مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ 2026 کو چین-لاؤس دوستی کے سال کے طور پر منانے کے لیے سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین -لاؤس تعلقات اپنے بہترین تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور وہ لاؤس کے ساتھ مل کر چین- لاؤس سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ اور چین -لاؤس دوستی کا سال منانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کرعملی تعاون کو گہرا کرتے ہوئے چین-لاؤس مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو بین الاقوامی تعلقات میں ایک مثالی مقام تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔ تھونگلون نے کہا کہ وہ لاؤس- چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ اور لاؤس-چین دوستی کے سال کی تقریبات کے حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کے لیے لاؤس کے محکموں کی رہنمائی کریں گے تاکہ اعلیٰ معیارکے حامل لاؤس-چین مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔