6 فروری کو ،چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ لیتھوانیا کے وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ لیتھوانیا کی جانب سے اپنے دارالحکومت میں "تائیوان" کے نام سے نام نہاد "نمائندہ دفتر" قائم کرنے کی اجازت دینا ایک اسٹریٹجک غلطی تھی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اس حوالے سے کہا کہ چین اس سے قبل بھی چین اور لیتھوانیا کے تعلقات کے بارے میں اپنا مؤقف متعدد مرتبہ واضح کر چکا ہے۔ چین کی جانب سے لیتھوانیا کے ساتھ رابطے اور بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ چین کو امید ہے کہ لیتھوانیا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے گا، جلد از جلد اپنی غلطی کی اصلاح کرے گا اور ایک چین کے اصول کی درست راہ پر واپس آئے گا، تاکہ چین اور لیتھوانیا کے تعلقات کی معمول پر واپسی کے لیے حالات سازگار بن سکیں۔