• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا امریکی ریاست آئیوا کے دوستوں کے نام جوابی خط

    (CRI)2026-02-20

    16 فروری کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیوا کے دوستوں کو جوابی خط لکھا اور ساتھ ہی نئے چینی سال کے تہنیتی کارڈز کے ذریعے نیک خواہشات بھی ارسال کیں ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ 41 برس قبل انہوں نے آئیوا کا دورہ کیا تھا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیاتھا ، وہ خوبصورت یادیں آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔ چین -امریکا کے تعلقات کی امید عوام سے وابستہ ہے، بنیادمعاشروں میں ہے، مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے اور توانائی دونوں ممالک کے قومی سطح پر ہونے والےتبادلوں سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالات چاہے جیسا بھی رخ بدلیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلے اور تعاون کی خواہش تبدیل نہیں ہوگی اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان دوستی بھی برقرار رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئیوا کے دوست آئندہ بھی چین اور امریکا کے عوام کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے، مزید امریکی نوجوانوں کو چین۔امریکا دوستی کے وارث اور امن و ہم آہنگی پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے والے بننے کی ترغیب دیں گے، تاکہ چین اور امریکا کے تعلقات کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔

    اس سے قبل، امریکی ریاست آئیوا کے ایک دوست بیلون نے اپنے خط میں آئیوا کے دوستوں کی جانب سے شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی تھی۔ بیلون اور آئیوا کے دیگر دوستوں سمیت اس ریاست سے تعلق رکھنے والے وہ اساتذہ اور طلبہ جنہوں نے "پانچ سال میں پچاس ہزار" اقدام کے تحت چین کا دورہ کیا، انہوں نے بھی شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کو نئے سال کے تہنیتی کارڈ ارسال کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چین اور امریکا کے درمیان دوستانہ تبادلوں کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

    زبان