امریکہ کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مارچ کے اواخر یا اپریل کے آغاز میں چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے 24 تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ سربراہی سفارتکاری چین۔امریکہ تعلقات میں ایک ناقابلِ متبادل اسٹریٹجک رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ صدر ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ چین سے متعلق باہمی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔