• صفحہ اول>>سیاست

    چین ویتنام وزرائے خارجہ کی ملاقات

    (CRI)2026-03-16
    چین ویتنام وزرائے خارجہ کی ملاقات

    15 مارچ کو، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ لی خوائی ژونگ سے ملاقات کی۔

    وانگ ای نے چین کے "دو اجلاسوں " کی روح سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چین کے 'پندرہویں پانچ سالہ منصوبے' کے آغاز کا سال ہے، اور یہ ویتنام کی قومی ترقی کے نئے دور کا آغاز بھی ہے، اس طرح دونوں ممالک کی سوشلسٹ ترقی کو بے مثال مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور غیر یقینی بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں، دونوں ممالک کو چین-ویتنام تعاون کے استحکام کے ذریعے بیرونی غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود، سوشلسٹ مشن کی حفاظت، اور بنی نو ع انسان کے ہم نصیب معاشرےکے قیام کے لئے مستقل توانائی فراہم کی جا سکے۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی روابط کو فروغ دینے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے، کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور سمندری امور کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک رواں اور آئندہ سال میں باری باری ایپک کے میزبان ہوں گے، اس لیے دونوں کو باہمی حمایت کے ساتھ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے۔

    لی خوائی ژونگ نے چین میں " دو اجلاسوں" کے کامیاب انعقاد اور چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کی نئی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس بار ویتنام میں منعقد ہونے والا '3+3' اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس اور دو طرفہ تعاون گائیڈنس کمیٹی کا 17واں اجلاس ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں اور سیاسی اعتماد کا نیا معیار قائم ہوا ہے۔ لی خوائی ژونگ نے کہا کہ ویتنام ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل کرتا ہے اور سنکیانگ، شی زانگ اور دیگر امور پر ہمیشہ کی طرح چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ویتنام چین کے ساتھ مل کر اگلے مرحلے کے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی منصوبہ بندی کرنے، تجارت، سرمایہ کاری، سبز ترقی، اور باہمی روابط کے شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے، اور مشترکہ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ویتنام-چین ہم نصیب معاشرے کو مستحکم اور مؤثر بنانے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

    زبان