• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی کی جمہوریہ کانگو کی صدارتی تقریب حلف برداری میں شرکت

    (CRI)2026-04-18

    مقامی وقت کے مطابق 16اپریل کو جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین شاؤ ہونگ نے جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت برازاویل میں صدر ساسو کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ 17 تاریخ کو صدر ساسو نے ایوان صدر میں شاؤ ہونگ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر شاؤ ہونگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے، چین-افریقہ تعاون فورم کے شریک چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور چین-افریقہ تعاون کے ساتھ ساتھ عالمی تعاون کے فروغ میں رہنمائی کے لیے کانگو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ صدر ساسو نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور کانگو اور چین کے تعلقات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کانگو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو اہمیت دیتا ہے، اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو مزید گہرا کرنے، بین الاقوامی اہم امور پر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے پر مبنی شراکتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے تیار ہے۔

    زبان