14 مئی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ٹرمپ نے آج صبح بات چیت کی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کی تعمیرکو باہمی تعلقات کی نئی پوزیشننگ قرار دیا جائے، جو آئندہ تین برسوں بلکہ اس سے بھی طویل مدت کے لیے چین امریکہ تعلقات کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ "تعمیری اسٹریٹجک استحکام" سے مراد تعاون پر مبنی مثبت استحکام، اعتدال پسند مسابقت پر مبنی عمدہ استحکام، ایسا معمول کا استحکام جس میں اختلافات قابلِ کنٹرول ہوں، اور ایسا دیرپا استحکام ہے جس سے پرامن مستقبل کی توقع کی جا سکے۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کی اس نئی پوزیشن کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔