• صفحہ اول>>سیاست

    امریکا، تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے، ریاستی کونسل کے دفتر برائے امورِ تائیوان کا بیان

    (CRI)2026-05-20

    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠20 مئی کو، چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر برائے امورِ تائیوان کی ترجمان، چو فنگ لیئن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ ،چین اور امریکا کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کے اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا ایک چین کے اصول اور چین-امریکا تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے گا، تائیوان کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لے گا اور "تائیوان کی علیحدگی پسند" قوتوں کو غلط پیغام نہیں بھیجےگا، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے چین۔امریکا تعلقات کے مستحکم فروغ اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ میں کردار ادا کرے گا۔

    زبان