• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور ولادیمیر پوٹن کی ملاقات، چین۔روس سٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنےپر اتفاق

    (CRI)2026-05-20

    20 مئی کو ، چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں، روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور روس نے برابری، باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نئے دور کی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دیا ہے، جس کے باعث دوطرفہ تعلقات ایک ایسے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں تعاون زیادہ مؤثر اور ترقی کی رفتار مزید تیز ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو طویل مدتی سٹریٹجک وژن کے ساتھ اعلیٰ معیار کے جامع سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے تاکہ قومی ترقی و احیاء میں مدد مل سکے اور عالمی گورننس کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور متوازن سمت میں آگے بڑھایا جا سکے۔

    شی جن پھنگ نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ اس وقت جنگ اور امن کے درمیان ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے اسی مقصد کے تحت، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے تحفظ اور فروغ کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کی تھیں تاکہ عالمی برادری میں اتفاقِ رائے پیدا ہو، کشیدگی میں کمی آئے اور جنگ بندی و امن کی کوششوں کو تقویت ملے۔

    ملاقات کے بعد دونوں سربراہانِ مملکت نے چین اور روس کے درمیان جامع سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ہمسائیگی پر مبنی دوستانہ تعاون کو گہرا کرنے سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

    اسی روز شی جن پھنگ اور ولادیمیر پوٹن نے فریقین کے درمیان تعاون سے متعلق مختلف دستاویزات پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    اس سے قبل روسی صدر پوٹن کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے باہر استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

    زبان