21 مئی کو چین اور آسیان ممالک کے درمیان بحیرہ جنوبی چین میں فریقوں کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ حکام کا 26واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر بحیرہ جنوبی چین میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، بحیرہ جنوبی چین میں فریقوں کے طرز عمل کے اعلامیے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور بات چیت اور مشاورت کو مضبوط بنا کر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کے لئے سمندری عملی تعاون کوگہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ، تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔ تمام فریقوں نے "بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق" پر مشاورت میں ہونے والی مثبت پیش رفت کی توثیق کی اور مشاورت کے رجحان کو برقرار رکھنے اور ضابطے پر جلد از جلد ایک معاہدے تک پہنچنے پر اتفاق کیا۔ اطلاعات کے مطابق 22 سے 23 مئی تک چین اور آسیان ممالک اعلامیے پر عمل درآمد سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 55واں اجلاس بھی منعقد کریں گے اور ضابطہ اخلاق پر مشاورت کو آگے بڑھائیں گے۔
