• صفحہ اول>>سیاست

    صدر شی جن پھنگ کی سربیا کے صدر سے ملاقات

    (CRI)2026-05-26
    صدر شی جن پھنگ کی سربیا کے صدر سے ملاقات

    25 مئی کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں، صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ 2024 میں سربیا کے اپنے سرکاری دورے کے دوران دونوں فریقوں نے نئے عہد میں چین-سربیا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لیے مل کر ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران، اس حوالے سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوا ہے اور دو رسیاستوں کے درمیان تعلقات کا ایک ماڈل قائم کیا گیا ہے-شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو تبادلوں اورباہمی اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے، تعاون کو گہرا کرنا چاہیے ، مشترکہ مستقبل اور مشترکہ خوشحالی کی روشن راہ پر گامزن ہونے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور چین-سربیا جامع سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندی تک پہنچانا چاہیے۔

    شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور سربیا کے درمیان منفرد دوستی ہے جو گہرے تاریخی پس منظر اور مضبوط عملی بنیادوں کی حامل ہے ۔ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین، سربیا کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہنے میں اس کی حمایت کرتا ہے اور سربیا کے ساتھ گورننس میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ موجودہ پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، چین اور سربیا کو بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے ، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے اور ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا، جامع اقتصادی عالمگیریت اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے لیے مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں ۔

    الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ سربیا اور چین کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد ، دو طرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہےاور مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

    ملاقات کے بعد، دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر سیاست، تجارت و معیشت ، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، عدلیہ اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی 20 سے زائد دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔

    دونوں فریقوں نے نئے عہد میں چین-سربیا مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو جاری رکھنے اور عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ سربیا کے درمیان چار عالمی انیشی ایٹوز کے نفاذ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے بارے میں مشترکہ بیان بھی جاری کیا ۔

    زبان