• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور سورینام کی صدر کے درمیان سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-29

    29 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 28 مئی کو، چینی صدر شی جن پھنگ اور سورینام کی صدر جینیفر سائمنز نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پرتہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

    اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سورینام کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔ نصف صدی سے، دونوں فریقین ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے آئے ہیں اور مساوی سلوک روا رکھا ہے،باہمی مفادات اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور مفید باہمی تعاون کو مسلسل گہرا کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین -سورینام تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے، باہمی سٹریٹجک اعتماد اور روایتی دوستی کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور چین-سورینام سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں مشترکہ طور پر ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے صدر جینیفر سائمنز کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    زبان