29 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے "ایک مشترکہ سفر- چائنا امریکا یوتھ فرینڈ شپ پروگرام " میں شرکت کرنے والے طلبہ کو جوابی خط تحریر کیا ۔
صدرشی جن پھنگ نے لکھا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ دونوں ممالک کے طلبہ نے
" ایک مشترکہ سفر- چائنا امریکہ یوتھ فرینڈ شپ پروگرام " میں شامل ہوتے ہوئے دوستی کے ایک ناقابل فراموش سفر کا تجربہ کیا ہے۔ چین-امریکا دوستی کی کہانی عوام نے لکھی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل نوجوان تخلیق کررہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نومبر 2023 میں انہوں نے 5 سال میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو چین میں تبادلے اور مطالعاتی پروگرامز میں شرکت کا اقدام تجویز کیا تھا ، جس کے بعد 50 ہزار سے زیادہ امریکی نوجوان چین آئے اور مقررہ ہدف، ڈھائی سال پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ان تبادلوں کے دوران، چینی اور امریکی نوجوانوں نے باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کیا ، مضبوط دوستی قائم کی اور دونوں ممالک کے عوام کے دوستانہ تعلقات کا ایک نیا باب کھولا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ زندگی کے جوش اور خوابوں سے بھرپور نوجوان، چین -امریکا تعلقات اور دنیا کے مسقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ چین-امریکا تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی میں نئی خدمات سرانجام دینے کے لیے مزید چینی اور امریکی نوجوان، ایک دوسرے سے سیکھیں گے ، مل کر ترقی کریں گے اور "دوستی کے سفیر " بنیں گے ۔