29 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 28 مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ اور آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی55ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے پچپن برسوں کے دوران چین اور آسٹریا کے تعلقات نے مثبت اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ 2018 میں، انہوں نے صدر الیگزینڈر کے ساتھ مشترکہ طور پر چین-آسٹریا دوستانہ سٹریٹیجک شراکت داری تشکیل دی ، جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ موجودہ پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال میں، چین اور آسٹریا کو عالمی امن اور کثیرالجہتی کے حامی نیز آزاد تجارت کے محافظوں کی حیثیت سے ، باہمی احترام و اعتماد، کھلے پن ، جامعیت اور تعاون پر مبنی مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین-آسٹریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر الیگزینڈر کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی55 ویں سالگرہ کے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے چین اور آسٹریا کے تعلقات کو ایک نئی سطح تک لے جانے اور عالمی امن و ترقی میں مزید اہم کردار ادا کریں گے۔