29 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)28 مئی کو چینی وزارتِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے چین کے "ریئر ارتھ "پر برآمدی کنٹرولز کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کے سفارت خانے نے امریکا میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی مشاورت کے ابتدائی نتائج کو سوشل میڈیا پر دوبارہ شائع کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ، چین اور امریکا کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کرنا چاہیے۔
