• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا زرعی و دیہی جدت طرازی کے لیے پانچ سالہ منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-06-03

    3 جون 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران زراعت اور دیہی جدیدیت کو تیز کرنے کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا گیا ہے۔ منصوبے کا مقصد ، زرعی اور دیہی علاقوں کی جدت طرازی میں تیزی لانا ہے تاکہ چینی جدیدیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے اہم اہداف ،امور اور پالیسی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ منصوبے کے مطابق، 2030 تک ملک کے غذائی تحفظ میں مسلسل بہتری لائی جائے گی؛ زرعی پیداوار کے معیار، کارکردگی اور مسابقت کو مزید بڑھایا جائے گا اور غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرتے ہوئے ان کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ منصوبے میں ، 2030 تک ملک کی اناج کی پیداواری صلاحیت کو تقریباً 725 ملین ٹن تک بڑھانے اور اسی سال تک روایتی زرعی مصنوعات کے معیار اور حفاظتی معائنے کی مجموعی کامیابی کی شرح کو 98 فیصد تک رکھنے کا ہدف بھی متعین کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2030 تک گوشت کی پیداوار، زراعت میں ٹیکنالوجی کی شمولیت، سبز زرعی ترقی ، دیہی علاقوں میں سیوریج کی صفائی اور کسانوں کی آمدنی جیسے شعبوں میں بہتری کے لیے متوقع اہداف بھی پیش کیے گئے ہیں۔

    منصوبے کا مقصد ، زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں خود کفالت کو بڑھانا، زراعت کو ایک اہم صنعت کے طور پر جدید بنانا اور 2030 تک کسانوں کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے۔ اس میں دیہی ماحول کے لیے ہم آہنگی کے اقدامات کو بھی فروغ دیا گیا ہے، شہری و دیہی انضمام اور اعلیٰ معیار کی زرعی ترقی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ منصوبے میں زرعی پیداوار میں انقلابی تبدیلیوں، خصوصی دیہی صنعتوں کی حمایت، زراعت میں سبز تبدیلی، ماحول دوست طریقوں، دیہات کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ منصوبے میں اعلیٰ معیار کی زرعی زمینوں، زراعت کی جدت، کولڈ چین لاجسٹکس، مصنوعی ذہانت کے انضمام اور خوراک کی پروسیسنگ کی جدید یت کے لیے اہم منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

    زبان