10جولائی کی صبح بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی جانب سے لاؤس کو ڈائیلاگ پارٹنر کا درجہ دینے کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
گزشتہ سال تھیان جن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے متفقہ طور پر لاؤس کو تنظیم کا ڈائیلاگ پارٹنر بنانے کی منظوری دی تھی۔اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے 10 باقاعدہ رکن ممالک، 2 مبصر ممالک اور لاؤس سمیت 15 ڈائیلاگ پارٹنرز ہیں۔