چین کا "جنگلات و چراگاہوں کے تحفظ و استعمال کے لیے پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ" 22 جولائی کو جاری کیا گیا۔ منصوبے میں ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2030 تک "شمالی، شمال مشرقی اور شمال مغربی چین میں شجرکاری" کے منصوبے کی تکمیل میں فیصلہ کن ثمرات حاصل ہو جائیں گے، جبکہ قدرتی تحفظ والے مقامات کے انضمام اور بہتری کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبے کے مطابق جنگلات، چراگاہوں، دلدلی علاقوں اور صحرائی علاقوں کے ماحولیاتی نظام کے معیار اور ان کی خدمات میں مسلسل بہتری لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگلات اور چراگاہوں کے وسائل کی متنوع پیداوار اور استعمال کے مواقع میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ اس شعبے کی مجموعی صنعتی پیداوار کو ایک نئی بلند سطح تک پہنچایا جائے گا۔
منصوبے میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کے لیے سائنسی اقدامات، قدرتی تحفظ کے مقامات کے نظام کی جامع تعمیر، جنگلات و چراگاہوں کی صنعت کی پرورش و توسیع، ماحولیاتی سلامتی کی صلاحیت کی مربوط تقویت، اہم شعبوں میں مسلسل اصلاحات ، اور جدت پذیری اور کھلے تعاون کی بھرپور ترویج جیسے پہلوؤں پر اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔