• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-14

    14اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 14اگست کی صبح، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں، پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    بیجنگ میں پاکستانی چارج ڈی افیئرز، اعزاز خان نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم بلند کیا۔ تقریب میں پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں آزادی کی جدوجہد کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت اور اس سفر کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پیغامات میں پاکستان کو ایک مضبوط، ترقی پسند اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اتحاد، استقامت اور عزم کے اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

    14 اگست 2026۔ پاکستان کے چارج ڈی افیئرز، اعزاز خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔فراز)

    14 اگست 2026۔ پاکستان کے چارج ڈی افیئرز، اعزاز خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔فراز)

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز خان نے، چین میں پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال، پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں، جو گہری دوستی اور اعتماد میں گندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قومی ترقی میں پاکستانی عوام کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے ملی نغموں کے ذریعے استقامت، محنت اور عزم کا پیغام دیا۔ تقریب میں بانیِ پاکستان ،قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں سفارت خانے کے اہلکاروں، پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہلِ خانہ، میڈیا نمائندگان، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے اراکین سمیت پاکستان سے آئے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل ایک خصوصی وفد نے بھی شرکت کی۔

    14 اگست 2026۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں پاکستان ایمبیسی کالج کے طلبہ ملی نغمے پیش کر رہے ہیں۔(پیپلز ڈیلی آن لائن۔فراز)

    14 اگست 2026۔ یومِ آزادی کی تقریب میں شریک چینی مہمان، بانی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں۔(تصویر بشکریہ، پاکستانی سفارت خانہ)

    14 اگست 2026۔ یومِ آزادی کی تقریب میں شریک چینی مہمان، بانی پاکستان کے حوالے سے خصوصی تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں۔(تصویر بشکریہ، پاکستانی سفارت خانہ)

    14 اگست 2026۔ سرگودھا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلبہ کا پاکستان کے چارج ڈی افیئرز، اعزاز خان کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (تصویر بشکریہ، پاکستانی سفارت خانہ)

    14 اگست 2026۔ سرگودھا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلبہ کا پاکستان کے چارج ڈی افیئرز، اعزاز خان کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (تصویر بشکریہ، پاکستانی سفارت خانہ)

    ویڈیوز

    زبان