• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کی زمین پر پہلی کامیاب   راکٹ بازیابی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-19

    19اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)19 اگست کو، دونگ فینگ کمرشل ایرو سپیس انوویشن پائلٹ زون سے ،چو چھیوئی-3 یاؤ-2 کیریئر راکٹ کو خلا کی جانب روانہ کیا گیا۔ راکٹ ، طے شدہ پروگرام کے مطابق کامیابی کے ساتھ، صوبہ گانسو کی کاونٹی من چن میں چو چھیوئی-3 لینڈنگ پیڈ پر اتر گیا۔ یہ راکٹ کی دوبارہ سےقابلِ استعمال کلیدی ٹیکنالوجی میں چین کی ایک اور بڑی کامیابی ہے ۔ چو چھیوئی-3 راکٹ، کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی بازیابی مکمل کرنے والا چین کا پہلا کیریئر راکٹ بن گیا ہے ۔

    اس مشن کے ذریعے ، چو چھیوئی-3 راکٹ کے دوبارہ قابلِ استعمال سسٹم کےڈیزائن کی درستگی اور مصنوعات کے قابل اعتماد ہونے کی صلاحیت کو مزید جانچا گیا، راکٹ کے پہلے سٹیج کی بحالی کی صلاحیت اور انجینئرنگ سطح کی توثیق کی گئی اور کمرشل سپیس سیکٹر میں راکٹ کی دوبارہ قابلِ استعمال ٹیکنالوجی کو انجینئرنگ توثیق کے مرحلے میں تیزی سے داخل ہونے میں چین کو مدد فراہم کی گئی۔

    لینڈ سپیس کمپنی کا تیار کردہ ،چو چھیوئی-3 راکٹ دوبارہ قابل استعمال مائع آکسیجن-میتھین کیریئر کا نیو جنریشن راکٹ ہے، جس نے مجموعی ڈیزائن، پاور سسٹم، واپسی کے کنٹرول، سٹین لیس سٹیل راکٹ باڈی مینوفیکچرنگ اور زمینی معاونت میں دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹس کے لیے ایک تکنیکی نظام تشکیل دیا ہے۔ یہ مشن ،مستقبل میں بازیافت شدہ راکٹ کے معائنے ودیکھ بھال، دوبارہ پرواز اور کمرشل استعمال کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان