19اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حالیہ دنوں اسلام آباد میں، "چینی زبان اور چینی ثقافتی تجربے کےکورس"کا انعقاد ہوا۔ چین کے ثقافتی مرکز، پاکستان کے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور محکمہِ آثار قدیمہ و عجائب گھر کے اشتراک سے منعقدہ سرگرمی کا موضوع تھا، "مشرقی شاہراہِ ریشم کی زبان — چین اور پاکستان کو جوڑنے والی ،مشترکہ ثقافت کی خوبصورتی کا جشن "۔ اس سرگرمی میں چین اور پاکستان کے تقریباً 50 اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ کورس میں چینی زبان کی تعلیم، چینی خطاطی، روایتی تہوار اور چینی کھانے سمیت 6 موضوعات شامل تھے۔ کورس کا مقصد، چین اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے طویل مدتی ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ ثقافتی تبادلے، پاک-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی اہم بنیاد ہیں۔ مستقبل میں پاکستان اور چین، آثار قدیمہ کی بحالی و تحفظ، ورثے کی ڈیجیٹائزیشن نیز عالمی ورثے کی مشترکہ نامزدگی اور انتظام جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں گے۔

چینی اور پاکستانی شرکا نے خطاطی کی کلاس میں سیکھی گئی خطاطی کو پیش کیا۔ (تصویر بشکریہ: پاکستان ثقافتی مرکز)

چینی اور پاکستانی شرکا نے مل کر چینی ثقافت کا تجربہ کیا۔ (تصویر بشکریہ: پاکستان ثقافتی مرکز)

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، اورنگزیب خان کھچی (بائیں سے تیسرے) افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ: پاکستان ثقافتی مرکز)



