20 اگست کو ،چینی صدر شی جن پھنگ نے ہاکائندے ہیچلیما کو دوسری مرتبہ جمہوریہ زیمبیا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں رہنماؤں کی دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے چین۔زیمبیا تعلقات کی ترقی کی مشترکہ رہنمائی کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل گہرا ہوا ہے، عملی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں اور کثیرجہتی امور میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رہا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔زیمبیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر ہیچلیما کے ساتھ مل کر چین۔افریقا تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس سے حاصل کردہ نتائج پر عمل درآمد، روایتی دوستی کو فروغ دینے، باہمی حمایت کو مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی سطح کو مسلسل بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، تاکہ چین۔زیمبیا جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔