• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چینی اے آئی ماڈل "دو باو" کو ٹیسلا کے ان-وہیکل سسٹم میں انضمام

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-08-21

    21اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)امریکی آٹو میکر ٹیسلا کے مطابق، ٹیسلا نے مین لینڈ چائنا کے لیے اپنی برقی گاڑیوں میں بائٹ ڈانس کے لارج لینگوئیج ماڈل "دوباو" کا انضمام کیا ہے۔ گاڑی میں سٹیئرنگ وہیل پر موجود، آواز کے بٹن کو دبانے سے انٹیلی جنٹ وائس سسٹم فعال کیا جا سکتا ہے۔ یہ، غیر رسمی گفتگو، گانا گانے، مکالمے کو سمجھنے، کہانی گوئی کو سمجھنے، انگریزی گفتگو کی مشق اور کردار ادا کرنے جیسی مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے۔

    دوباو کے رئیل ٹائم ڈائیلاگ ماڈل اور آواز کے تعامل کے مکمل نظام کے ساتھ، گاڑی کا انفوٹینمنٹ سیٹ اپ روایتی سیٹ اپ سے بہت آگے بڑھ چکا ہے۔ جرمن گاڑی ساز، مرسڈیز-بینز نے اپنی برقی گاڑیوں میں لارج لینگوئیج ماڈل "دوباو" کے انضمام کے لیے ستمبر 2025 میں بائٹ ڈانس کے ساتھ اپنی شراکت میں اضافہ کیا تھا۔

    حال ہی میں، چینی ٹیکنالوجی کمپنیز نے اے آئی ماڈلز کی ترقی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ 3 اگست کو علی بابا نے اپنے لارج لینگوئیج ماڈل، Qwen3.8-Max، کا اعلان کیا، جو کہ جدید صلاحیتوں کے ساتھ کوڈنگ، حقیقی دنیا کے کام اور تحقیق کے لیے اس کی Qwen سیریز میں ایک اہم اپ گریڈ ہے۔جولائی میں، اے آئی سٹارٹ اپ Moonshot اے آئی نے اپنا Kimi K3 ماڈل جاری کیا۔ کمپنی کے مطابق اس میں 2.8 ٹریلین پیرامیٹرز ہیں، جو اسے دنیا کا سب سے بڑے پیرامیٹر والا، اوپن سورس اے آئی ماڈل بناتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق، چین کے اوپن سورس لارج ماڈلز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور یہ انفرادی پیش رفت سے اجتماعی ترقی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جو اے آئی کی عالمی ترقی کے لیے نئے طریقے فراہم کر رہے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان