21اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ میں چینی ثقافت کا نیا اور دلچسپ تجربہ تلاش کر رہے ہیں؟ تو پھر چینی ثقافت کا ایک نمونہ خود اپنے ہاتھوں سے بنائیں!
رونگ حوا، یا روایتی چینی مخملی پھول، ایک قدیم چینی دستکاری ہے جو اپنی نزاکت، خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے لیے مشہور ہے۔ مڑھے ہوئے تار کے فریم کے گرد ریشم لپیٹ کر پھول بنانے کے علاوہ اس میں مختلف چرند پرند کی اشکال والے نمونے بھی بنائے جاتے ہیں۔
رونگ حوا کا نام خوشحالی اور شان سے وابستہ ایک روایتی چینی اظہار کا عکس ہے۔ یہ دست کاری خوش قسمتی کی علامت مانی جاتی ہے جس سے خوشی، امن اور بہتر زندگی کی خواہشات کی عکاسی ہوتی ہے۔
آج، بالوں میں لگانے والی خوبصورت پِن ے لے کر کانوں کی بالی اور روزمرہ کے لباس تک یہ روایتی دست کاری، جدید ڈیزائنز کے ذریعے نئی زندگی پا رہی ہے۔ رونگ حوا کی ورکشاپس، ایسے چینی نوجوانوں اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں جو یہ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ سادہ ریشمی دھاگے کو پتی پتی کر کے ایک اصل پھول جیسے نظر آنے والے نمونے میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے۔
چائنا ٹریول کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ، بیجنگ کی سیر، مشہور تاریخی مقامات سے آگے کچھ نیا دریافت کرنے کی جانب بڑھ چکی ہے۔ روایتی دستکاری کا عملی تجربہ ،سیاحوں کے لیے چینی ثقافت کا انفرادی تجربہ کرنے کے لیے ایک تفریحی اور تعلیمی طریقہ فراہم کرتا ہے۔



